سوئٹزرلینڈ کے خوبصورت مقام The Ecumenical Institute at Château de Bossey میں ایک ہفتہ قیام اور علمی تبادلے کا موقع ملا۔ یہاں قیام محض ایک روایتی کانفرنس نہیں تھی ، بلکہ شاید اِسے ایک فکری و روحانی تجربہ کہنا مناسب ہو ، جہاں مختلف پس منظر رکھنے والے اہلِ علم نے ابراہیمی مذاہب کے درمیان امن، مفاہمت اور مشترکہ ذمہ داریوں پر سنجیدہ تبادلۂ خیال کیا۔اس ایک ہفتے میں مسیحی، مسلم اور یہودی روایات سے تعلق رکھنے والے اسکالرز نے اپنے اپنے مذہبی ورثے، تعبیرات اور معاصر چیلنجز پر گفتگو کی۔ علمی گفتگو کے ساتھ ساتھ غیر رسمی ملاقاتیں، مشترکہ کھانے، اور عبادت کے لمحات نے اس تجربے کو مزید انسانی اور بامعنی بنایا۔
