بون کا بنجارہ
سلسلہ

یہ سلسلہ نشست و برخاست ہمارے مرّبی و ہر دل عزیز کے وہ بیانات ہیں جو مجاذیبانہ اُسلوب میں نقل کیے گئے ہیں ۔ ظہورِ حقیقت کے کئی مکاشفات اُن پر ہوئے تھے، اِس بارے اُن کے بچپن کے دوست، اوائل عمری کے رفیق اور شباب کے ساتھی جانتے ہیں۔ البتہ ”بَون کا بنجارہ“ کے نام سے یہ سلسلہ اُن کے یورپ کے قیام میں ایک خصوصی اجازت ملنے پر جاری کیا گیا۔ اِس سلسلے میں فقر و سکر کے ایک منفرد اُسلوب میں اُن کے مکالمے اور مکاشے ایک طرح کے مذاکرے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں. . . شعور کی رَو میں فرمائے گئے یہ مضامین اُن کی اردو زبان سے محبت کا ایک مخصوص انداز ہے .. اِن ذو معنی الفاظ اور جملوں میں وہ لسان و زبان کے رائج رویوں سے کج روی اختیار کرتے تو ہیں لیکن اِس کج روی کو وہ خطوط و اصوات کا طلسمی آہنگ سمجھتے ہیں۔
آپ کا کہنا ہے کہ آہنگ، سنگ سے ہے اور سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے ..
تو آہنگ کیوں نہیں ہے؟ اُسی پوشیدہ آہنگ کے لیے، پیشِ خدمت ہے ، ”بون کا بنجارہ“
دُکتر عبد الباسط ظفر
نشست پڑھیے!
خاص نشستیں

پہلی اجازت
1 جنوری، 2024
صاحبِ کرم! پہلی اجازت کی ابتدا یوں ہوئی کہ ایک ایسا امکانِ لا ینحل پیش آیا تھا مجھے، جس کی ماہیت کو سمجھے بغیر اس سرکش عقل کو جوتنے کی کوئی راہ نہ تھ...

دوسری اجازت
2 جنوری، 2024
تو صاحب ! اِس معمہِ حیات کو آپ کے روبرو کرنے کی آج دوسری اجازت مانگتے ہیں!آج ہم یہ گفتگو کریں گے، کہ ہمیں کیوں بات کرنی چاہیے! مطلب مجھے ، آپ کو، اُن ...

تیسری اجازت
3 جنوری، 2024
جی تو صاحب، کیا ہے کہ تیسری اجازت کا آغاز ہوا جاتا ہے، یہ اجازت کچھ ہنگامی صورتِ حال میں واقع ہوتی ہے۔ خیر، ہنگامی صورتِ حال تو ہر وجود کو لاحق ہے، کو...
تمام نشستیں
ترتیب
کل 117 نتائج ملے

87: آہ کی شام،\_واہ\_کے\_نام۔۔۔
9 جولائی، 2023
؎ واہ کو چاہیے اِک عمر اثر ہونے تک واہ، صاحب! ہماری ”آہ“ کو ”واہ“ میں آپ ہی بدل سکتے تھے، آپ نے ہی بدلا ہے! بچپن آہ میں ، شباب واہ میں اور ایسی تر...

86: صراطِ مستقیم
9 جولائی، 2023
جس کے سر پر دَھرا تھا ، دودھ کا مٹکا، وہ بہکا ہے ، پِھسلا نہیں ہے! فرمایا :دودھ کا لبالب بھرا مٹکا ، سر پر رکھ کر صراط پار کرو! عجب معاملہ ہوا! پل ہی ...

85: ہوا نہیں تھا؟\_ہو\_رہا\_تھا
9 جولائی، 2023
ایک فلسفی صرف دل کا آنگن ہی سنوار سکتا ہے۔ فرمایا کہ کسی پیشے کو کمتر نہ سمجھو! نہیں سمجھے صاحب! خواہ وہ "کاسِب" ہو یا کسبی! ہم سمجھ گئے کہ کاسب ہو ی...

84: دودھ کا مٹکا
1 جولائی، 2023
ہائے! یہ میرا دل کہاں جا، اَٹکا! آپ پوچھے مٹکا بھی بھلا کبھی اٹکا ہے ؟ اٹکتے مٹکتے جو چہرے تھے ، کہیں اٹک رہے تھے تو کہیں بہے چکے تھے! اور ہم مادھو ل...

83: یہ شام اور تیرا نام
27 جون، 2023
بھاٹؔی گیٹ لاہور سے چلتی بیالیس نمبر ویگن کا پٹ کھلا ہے اور لاوڈ اسپیکر پر عالمگؔیر صاحب کا گیت چل رہا ہے۔وقت آپ کا ہی تھا صاحب ہم چپکے سے بیٹھ لیے ،...

82: جنگل میں منگل
27 جون، 2023
پوچھا، جس کو جنگل میں منگل مل جائے ، وہ ہفتہ بھر کے باقی دنوں کا کیا کرے؟ فرمایا اُس کے لیے دیگر نہیں ہے ، اُس کا کوئی گھر نہیں ہے ۔ لہذا جس کا کوئی ٹ...

79: تن ترازو
23 جون، 2023
وجود کی تکڑی سے آدمی کیا تولتا ہے؟ ہم پوچھنے ہی پائے تھے کہ آپ نے کہا، سُن تو بنجارے کیا بولتا ہے؟ بولنا کیا تھا صاحب، جو جسم کی تکڑی سے حروف کے اوز...

76: آ۔۔۔ آب آب
21 جون، 2023
لکھو! الف مد آ، ب ساکن ! آب! کہا ٹیچر نگؔینہ نے ، ہم ابھی تختی دھو کر گاچی لگا کر لَوٹے ہی تھے، بیٹھ گئے لکھنے لگے ، تو رہا نہ گیا، آب کی بجائے آپ...

75: نیناں بھر آئے
19 جون، 2023
بدن گداز تھا، سراسر راز تھا! فرمایا شیخِ اکبرؔ نے کہ انسان خدا کا راز ہے۔ ہم کا یہی کہنا ہے کہ ”راز“ تو ہے ہی انسان خدا کا” ساز“ بھی ہے ۔ بج رہا ہے بج...

74: لوکی پنج ویلے ، عاشق ہر ویلے
18 جون، 2023
ہر ہر حرف پر جھکنے والے نے ہر ہر نقطے پر سجدہ کیا تھا آپ نے پوچھا تو جو لفظوں کے درمیان خلا تھا ، وہاں کیا تھا؟ وہاں ہر ہر حرف پر جھکنے والے نے اور ہ...

72: بَن میں ہوں
29 مئی، 2023
تن، تنہا تھا صاحب! یونہی کوئی کھڑا تھا صاحب!بون ؔ میں ہوں اور بَن میں بھی!بن نے کی جستجو میں کوئی جھانک رہا ہے، کیا دیکھتا ہوں کہ کردار ہی کردار ہیں، ...

71: چند تصویرانِ بتاں چند حسینوں کے خطوط
22 مئی، 2023
؎ چند تصویرانِ بتاں چند حسینوں کے خطوط!خط تھے، خال و خد تھے! حد بہ حد تھے! بے حد تھے صاحب! خال و خد بھی، جمال قد بھی! بینائیوں کے قحط میں آئنہ سازی ک...