بون کا بنجارہ
سلسلہ

یہ سلسلہ نشست و برخاست ہمارے مرّبی و ہر دل عزیز کے وہ بیانات ہیں جو مجاذیبانہ اُسلوب میں نقل کیے گئے ہیں ۔ ظہورِ حقیقت کے کئی مکاشفات اُن پر ہوئے تھے، اِس بارے اُن کے بچپن کے دوست، اوائل عمری کے رفیق اور شباب کے ساتھی جانتے ہیں۔ البتہ ”بَون کا بنجارہ“ کے نام سے یہ سلسلہ اُن کے یورپ کے قیام میں ایک خصوصی اجازت ملنے پر جاری کیا گیا۔ اِس سلسلے میں فقر و سکر کے ایک منفرد اُسلوب میں اُن کے مکالمے اور مکاشے ایک طرح کے مذاکرے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں. . . شعور کی رَو میں فرمائے گئے یہ مضامین اُن کی اردو زبان سے محبت کا ایک مخصوص انداز ہے .. اِن ذو معنی الفاظ اور جملوں میں وہ لسان و زبان کے رائج رویوں سے کج روی اختیار کرتے تو ہیں لیکن اِس کج روی کو وہ خطوط و اصوات کا طلسمی آہنگ سمجھتے ہیں۔
آپ کا کہنا ہے کہ آہنگ، سنگ سے ہے اور سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے ..
تو آہنگ کیوں نہیں ہے؟ اُسی پوشیدہ آہنگ کے لیے، پیشِ خدمت ہے ، ”بون کا بنجارہ“
دُکتر عبد الباسط ظفر
نشست پڑھیے!
خاص نشستیں

پہلی اجازت
1 جنوری، 2024
صاحبِ کرم! پہلی اجازت کی ابتدا یوں ہوئی کہ ایک ایسا امکانِ لا ینحل پیش آیا تھا مجھے، جس کی ماہیت کو سمجھے بغیر اس سرکش عقل کو جوتنے کی کوئی راہ نہ تھ...

دوسری اجازت
2 جنوری، 2024
تو صاحب ! اِس معمہِ حیات کو آپ کے روبرو کرنے کی آج دوسری اجازت مانگتے ہیں!آج ہم یہ گفتگو کریں گے، کہ ہمیں کیوں بات کرنی چاہیے! مطلب مجھے ، آپ کو، اُن ...

تیسری اجازت
3 جنوری، 2024
جی تو صاحب، کیا ہے کہ تیسری اجازت کا آغاز ہوا جاتا ہے، یہ اجازت کچھ ہنگامی صورتِ حال میں واقع ہوتی ہے۔ خیر، ہنگامی صورتِ حال تو ہر وجود کو لاحق ہے، کو...
تمام نشستیں
ترتیب
کل 117 نتائج ملے

102: رام ہمارا ہمیں جپے
22 جولائی، 2023
ایک دن فرمائے: ایک عشائیے میں بونؔ میں ایک برہمن زادی سے سامنا ہوا، کہنے لگی میں مذہبی نہیں ہوں لیکن آپ کا ”ہندواِزم“ کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ہم کہے...

101:الف لیلوی کہانیاں
19 جولائی، 2023
جو نانی اماں کی گود میں سر رکھے پہروں سُنی تھیں وہ الف لیلوی کہانیاں کیا بے معنی تھیں؟ آپ پوچھا کیے۔ اُن کا پہروں سننا ہی معنیٰ پرور تھا! کہ پہر کو پ...

100: صد شکر!
25 جولائی، 2023
فرمایا میاں شیرِ محمد شرقپوریؔ نے کہ ”جھوٹ موٹ کہو تو سچ مچ ہو“! وہ کہنا کیا تھا صاحب؟فرمایا جو بھی کہنا ہو ، جو بھی ہو، سو ہو!آہ صاحب! سو ہی تھی ! س...

98: کیا، کہا
19 جولائی، 2023
فرمایا بزرگانِ خداوند کے ”کیے“ پر نہیں ، ”کہے“ پر عمل پیرا ہونا چاہیے! ہم کہے کہ صاحب، اگر ”کیا“ ، روایت ہو جائے تب! کیا کہا جائے ؟ کیا کیا جائے؟ وہی ...

96: نکتے کا غم
16 جولائی، 2023
فرمایا: تن کی تنہائی کو وجود کی خلوت سمجھو! تنہائیِ ذات میں وحدت کو جان لو! یہ نعمتِ حیات جس دیوانے کو مل جائے وہ متعجب نگاہوں سے افلاک کیوں نہ دیکھتا...

95: آسودہ موت، بے لُطف زندگی
16 جولائی، 2023
فرمائے، موت کو ایسے یاد کرو ، جیسے وہ کوئی بچھڑی محبوبہ ہو! آتی جاتی ہزاروں پہیلیوں سے الجھنے والا کوئی مشتاقِ زمن، اُس معمہ ازل کو کیوں کر جا پہنچتا...

94: فقر\_پر\_فخر
16 جولائی، 2023
فرمائے : ہر نفس کے لیے واجب ہے کہ اپنا مشاہدہ کرے، اپنے بننے اور بگڑنے کے عمل کو برابر دیکھے!برابر دیکھنا کیا ہے، ہم نے پوچھا تو ارشاد فرمایا ، برابر ...

93: کیے کا کھوج .. جان کا\_روگ
14 جولائی، 2023
فرمایا کہ اولیا کہ کہے پر عمل پیرا رہو، کیے کے کھوج میں نہ چل نکلنا.. کیے کا کھوج، کون کرتا؟ کیے کا کھوج لگانے والے بیسیوں نقاد ہر چوراہے پر اوندھے من...

92: اسیرِ دامِ گیسوئے علی
14 جولائی، 2023
اب کہ شہرِ بَون میں مسکن ہے! مسکن سے یاد آیا، کہ ابا میاں ؔ کے ساتھ آبائی زمینوں پر کھڑے ہیں۔ عمر بمشکل چھے برس ہو گی، ابامیاںؔ نے ہمیں دیکھا اور کچ...

91: ہیرؔ کا فقیر
11 جولائی، 2023
آج فرمائے: ہیر بھی فقیر ہی تھی، اور فقیر کی پوٹلی ہیروں سے لدی ہوتی ہے ، لیکن لاہور کے ایک ایسے صاحبِ حال کی معیت ملی جنہوں نے واصفؔ علی واصف سے ہمکنا...

90: آغوش میں ہوں
9 جولائی، 2023
اب کہ آپ کی آغوش میں ہوں اور خاموش ہوں! فرمائے کہ جو آغوش میں بھی خاموش ہو، تو وہ کون ہے؟ ہم کہے کہ ہم جنابِ ایوبؔ پر بیچار کرتے ہیں ، ہم ہر ہر پیغ...

88: گویا کا مفہوم
9 جولائی، 2023
آپ کہے یہ ہائے ہائے یہ وائے وائے تو ہر کوئی کرتا پھرتا ہے ۔ کوئی نیا نغمہ گنگناو! تو کیا ہے کہ صاحب نیا پرانا کچھ نہیں ہے۔ نظرِ ثمین حادث کو قدیم سے ...