بون کا بنجارہ
سلسلہ

یہ سلسلہ نشست و برخاست ہمارے مرّبی و ہر دل عزیز کے وہ بیانات ہیں جو مجاذیبانہ اُسلوب میں نقل کیے گئے ہیں ۔ ظہورِ حقیقت کے کئی مکاشفات اُن پر ہوئے تھے، اِس بارے اُن کے بچپن کے دوست، اوائل عمری کے رفیق اور شباب کے ساتھی جانتے ہیں۔ البتہ ”بَون کا بنجارہ“ کے نام سے یہ سلسلہ اُن کے یورپ کے قیام میں ایک خصوصی اجازت ملنے پر جاری کیا گیا۔ اِس سلسلے میں فقر و سکر کے ایک منفرد اُسلوب میں اُن کے مکالمے اور مکاشے ایک طرح کے مذاکرے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں. . . شعور کی رَو میں فرمائے گئے یہ مضامین اُن کی اردو زبان سے محبت کا ایک مخصوص انداز ہے .. اِن ذو معنی الفاظ اور جملوں میں وہ لسان و زبان کے رائج رویوں سے کج روی اختیار کرتے تو ہیں لیکن اِس کج روی کو وہ خطوط و اصوات کا طلسمی آہنگ سمجھتے ہیں۔
آپ کا کہنا ہے کہ آہنگ، سنگ سے ہے اور سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے ..
تو آہنگ کیوں نہیں ہے؟ اُسی پوشیدہ آہنگ کے لیے، پیشِ خدمت ہے ، ”بون کا بنجارہ“
دُکتر عبد الباسط ظفر
نشست پڑھیے!
خاص نشستیں

پہلی اجازت
1 جنوری، 2024
صاحبِ کرم! پہلی اجازت کی ابتدا یوں ہوئی کہ ایک ایسا امکانِ لا ینحل پیش آیا تھا مجھے، جس کی ماہیت کو سمجھے بغیر اس سرکش عقل کو جوتنے کی کوئی راہ نہ تھ...

دوسری اجازت
2 جنوری، 2024
تو صاحب ! اِس معمہِ حیات کو آپ کے روبرو کرنے کی آج دوسری اجازت مانگتے ہیں!آج ہم یہ گفتگو کریں گے، کہ ہمیں کیوں بات کرنی چاہیے! مطلب مجھے ، آپ کو، اُن ...

تیسری اجازت
3 جنوری، 2024
جی تو صاحب، کیا ہے کہ تیسری اجازت کا آغاز ہوا جاتا ہے، یہ اجازت کچھ ہنگامی صورتِ حال میں واقع ہوتی ہے۔ خیر، ہنگامی صورتِ حال تو ہر وجود کو لاحق ہے، کو...
تمام نشستیں
ترتیب
کل 117 نتائج ملے

126: یک نگاہے
9 ستمبر، 2023
ابا میاں کے سِکھائے اوّل اشعار میں علامہ کا یہ شعر آج ہمارے روبرو ہو گیا؛ ؎ نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں جو ہو ذوقِ یقین پیدا تو کٹ جاتی ہ...

117: باعثِ خیر
23 اگست، 2023
آپ کہے کوئی بات تو ضرور ہے ، جو اتنی تاخیر ہوئی! ہم عرض کیے کہ تحریر میں تاخیر ہی تھی، سو خاموش رہے کچھ نہ لکھے، مطلب ، کچھ نہ لکھا ہی لکھا ہوا تھا۔ ...

116: فضل کے سائے
16 اگست، 2023
اماں نے دعا کی، خدا تجھے اپنے فضل کے سائے میں رکھے !صاحب، وہ دعا بھی آپ کے سائے میں ہی دی گئی تھی ..سائے ہی سائے .. سایہ ہی سایہ .. چار سُو پھیلا گھن...

115: نون آنکھوں کے تعاقب میں
16 اگست، 2023
دن کے اُجالے بُجھ گئے تھے اور رات کے سائے ٹمٹما رہے تھے ! صاحب! آپ سے بات کرنے کو ہر کسی کے لب کپکپا رہے تھے! آپ پوچھے کہ سائے ٹمٹما یا پھر لب کپکپا...

114: آہ\_وہ\_فغاں
3 اگست، 2023
دن بھر ملامت اوڑھنے والا ، رات بھر ریاضت کرتا رہا ہوگا ! لفظوں کی ریاضت اور ہجوں کی معرفت واسطے ہر صراط پر سے برابر گزرتا رہا.. ایسے میں آپ چاند دیکھ...

113: ٹھگ
3 اگست، 2023
واہ صاحب! ایک روز شرافت چچا سے بات ہوئی ، قریب دس برس کے بعد، کہنے لگے کہاں رہتے ہو، ہم کہے پندرہ بیس مکان تو بدل چکے ہیں ۔ جواب دیا، کہ اتنے مکان تو ...

112: اشعار کا دَم
29 جولائی، 2023
آپ فرمائے کہ آیاتِ سبحانی اور ذکرِ ربانی کے ساتھ ساتھ کسی بھی شعر یا عبارت کا بھی دم ہو جاتا ہے! ہم لفظوں میں دم بھرتے رہے تھے صاحب. . آوازوں کے فر...

111: رام کرے بسرام
29 جولائی، 2023
فرمائے: آج ابنِ اِنشؔا بہت یاد آئے ! اُن دِنوں لاہور ماڈل ٹاون میں رہائش پذیر ہیں ، ٹی وی پر اُستاد امانت علی خانؔ رات کے ایک پروگرام میں اِنشا کی غ...

110: یاد کا روگ
27 جولائی، 2023
فرمایا : جسم کی عاقبت اِسی میں ہے کہ عادتوں میں جُتا رہے، بدن کا بیل جوکھ اٹھائے ! وہ جوکھ کس کے تھے؟ آپ پوچھا کیے۔ فرمائے جوکھ، جوگ کے ہی ہیں ! جوگ ...

106: سِندھوری شام
25 جولائی، 2023
شام ہوئی تو کیا کرو گے؟ آپ پوچھا کیے ! غروبِ آفتاب سے مطلعِ فجر تک ، جو کوئی جاتا تو کیا دیکھتا ہے ؟ دیکھتا ہے کہ ہم جو لوٹے تو آپ کی بانہوں میں ، ...

104: بانہوں کا بہل
22 جولائی، 2023
آپ کی بانہوں میں کیا آئے، جیا دھڑک دھڑک جائے . . . آپ کی بانہیں ! ایسے میں سید جون ایلیاؔ فرمائے جانی؛ ؎ تری بانہوں سے ہجرت کرنے والے نئے ماحول میں...

103: کمالِ ترک
22 جولائی، 2023
فرمائے کہ جونؔ کہے زندگی شراب ہے، غاؔلب بھی تائید کیے ، رہے ہم تو شراب کو بھی سراب ہی سمجھے! ہر ثواب کو بھی ایک فتنہ، ایک عذاب سمجھنے والا کس شے سے تو...