بون کا بنجارہ
سلسلہ

یہ سلسلہ نشست و برخاست ہمارے مرّبی و ہر دل عزیز کے وہ بیانات ہیں جو مجاذیبانہ اُسلوب میں نقل کیے گئے ہیں ۔ ظہورِ حقیقت کے کئی مکاشفات اُن پر ہوئے تھے، اِس بارے اُن کے بچپن کے دوست، اوائل عمری کے رفیق اور شباب کے ساتھی جانتے ہیں۔ البتہ ”بَون کا بنجارہ“ کے نام سے یہ سلسلہ اُن کے یورپ کے قیام میں ایک خصوصی اجازت ملنے پر جاری کیا گیا۔ اِس سلسلے میں فقر و سکر کے ایک منفرد اُسلوب میں اُن کے مکالمے اور مکاشے ایک طرح کے مذاکرے کی صورت اختیار کر لیتے ہیں. . . شعور کی رَو میں فرمائے گئے یہ مضامین اُن کی اردو زبان سے محبت کا ایک مخصوص انداز ہے .. اِن ذو معنی الفاظ اور جملوں میں وہ لسان و زبان کے رائج رویوں سے کج روی اختیار کرتے تو ہیں لیکن اِس کج روی کو وہ خطوط و اصوات کا طلسمی آہنگ سمجھتے ہیں۔
آپ کا کہنا ہے کہ آہنگ، سنگ سے ہے اور سنگ ہر شخص نے ہاتھوں میں اٹھا رکھا ہے ..
تو آہنگ کیوں نہیں ہے؟ اُسی پوشیدہ آہنگ کے لیے، پیشِ خدمت ہے ، ”بون کا بنجارہ“
دُکتر عبد الباسط ظفر
نشست پڑھیے!
خاص نشستیں

پہلی اجازت
1 جنوری، 2024
صاحبِ کرم! پہلی اجازت کی ابتدا یوں ہوئی کہ ایک ایسا امکانِ لا ینحل پیش آیا تھا مجھے، جس کی ماہیت کو سمجھے بغیر اس سرکش عقل کو جوتنے کی کوئی راہ نہ تھ...

دوسری اجازت
2 جنوری، 2024
تو صاحب ! اِس معمہِ حیات کو آپ کے روبرو کرنے کی آج دوسری اجازت مانگتے ہیں!آج ہم یہ گفتگو کریں گے، کہ ہمیں کیوں بات کرنی چاہیے! مطلب مجھے ، آپ کو، اُن ...

تیسری اجازت
3 جنوری، 2024
جی تو صاحب، کیا ہے کہ تیسری اجازت کا آغاز ہوا جاتا ہے، یہ اجازت کچھ ہنگامی صورتِ حال میں واقع ہوتی ہے۔ خیر، ہنگامی صورتِ حال تو ہر وجود کو لاحق ہے، کو...
تمام نشستیں
ترتیب
کل 117 نتائج ملے

56: ا سے ب
3 اپریل، 2023
ہر لکھنے والے کی تختی کی طرحہر منگتے کا کشکول بھیجیسا ہوگا ،بھیک ویسی ہی ملے گی بھیک ملے یا بخشش؟دونوں ب کی ہی بدولت ہیں !ب سے بسم اللہ ہوئی اور الف س...

55: گھڑیال
1 اپریل، 2023
شباب کے گھڑیال بج رہے تھے !زندگی کے شباب پر موت کے گھڑیال! جی ، بج رہے ہیں ! بجائے جا رہے ہیں ! آپ سمجھ گئے کہ گھڑیال بھی لام سے ہی ہوں گے۔ جی صاحب! ...

48: الف اور قاف
20 مارچ، 2023
اب کہ آپ آ رہے ہیں ، تو ہم کاہے شرما رہے ہیں ؟ کنہیا ہو تو لاج لجیا کیوں ہو؟ آج یہی سوچ رہے ہیں اور چل رہے ہیں ! مگر کیا ہے کہ ہم چلنے نہ پائے تھے! پا...

47: آہ اور واہ
20 مارچ، 2023
ہم کہے ، آہ ! صاحب! آپ کہے واہ! صاحب!فرمایا کہ جب آہیں بڑھ جائیں تو ، واہ ، بن جاتی ہے ! جونؔ فرمائے ؎ایک ناٹک ہے زندگی جس میںآہ کی جائے ، واہ جی جائے...

46: زبانِ معلیٰ
20 مارچ، 2023
زبانِ معلیٰ کے عشق میں گرفتار ہیں ..جی صاحب اب کہ گرفتار ہیں ! جی ، کٹہرے میں کھڑے ہیں اور جملہ زبانانِ زمن نے ہنگامہ مچا رکھا ہے! اُس ہنگامے میں ، ہم...

45: سَراپا
20 مارچ، 2023
سَراپا، سر تا پا ، سِیاپا تھا! آپ کہے ، سِیاہ پَا تھا؟ جی صاحب! سر تا پا ، سیاہ تھا! ایک وجودِ سیّاہ! آپ پوچھے، کیا سایہ بھی سیاہ تھا؟ ہائے، ہماری آہ ...

44: علم کا پیاسا
20 مارچ، 2023
علم کے پیاسے کو چوٹ دیجیے ، کوئی لفظوں کا کھوٹ دیجیے ! کیا ہے کہ علم کے نخلستان میں سراب ہی سراب دِکھائی دِیے تھے ، کتابوں کے سراب! سرابوں کے سراب! چا...

43: جبرئیل کا پَر
20 مارچ، 2023
جبرئیؔل کا ”پَر“ ، کہے تو آپ خفا ہوئے کہ ”پر“، وَر، کی بات نہ کیجیے۔ پہلے ہی ”ہنگامے“ ہو رہے ہیں ! ہم نے فوراًسے ڈھول پیٹا، کہ” ہنگامہ“ تو ہو گا! یعنی...

42: جھپکتا حجاب
20 مارچ، 2023
واہ صاحب! کیا کہنے آپ کے!فرمایا کہ چِلّے ، مراقبے اور مکاشفے کے لیے ضروری نہیں کہ آدمی کی سوا گز داڑھی ہو!گھیانی ، یک نظری میں سلسلہ تمام کر دیتا ہے! ...

نشست 41: نفسِ عتیق!
20 مارچ، 2023
نفسِ عتیق سے بات چلی تو پرائمری اسکول کا کلاس فیلو ”عتؔیق “ یاد آ گیا ، شیخ نوریز ؔ کبھی اُسے “تِکا بوٹی” کہتا تو کبھی عتیقہ اؔو ڈو(Atiqa Odho) بھی کہ...

نشست 40: چالیس اہم ہے!
20 مارچ، 2023
فرمایا ”چالیس“ اہم ہے، اِسی لیے اِس پر جھگڑا کیا جا رہا ہے! کون آئے گا چالیس پر! کون جیے گا چالیس تک؟جس نفسِ عتیق کو چرخِ فلک کا سائباں مل جائے، وہ او...

نشست 36: تنہائی!
20 مارچ، 2023
اب کہ تنہائی ہے، محفل نہیں ہو گی۔ محفل میں تنہائیاں ہیں یہ تو واصف صاؔحب کہہ گئے تھے، ہم کر گئے ہیں ! جی صاحب، تنہائی میں ہی بیٹھے ہیں ، تنہا ہی بیٹھے...